فیلڈ مارشل ایوب خان کے نواسے سابق ایم این اے میاں گل عدنان اورنگزیب ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ہری پور (آئی این پی )میں ٹریفک حادثے میں سابق ممبر قومی اسمبلی میاں گل عدنان اورنگزیب جاں بحق ہوگئے۔خاندانی ذرائع نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے ٹریفک حادثے میں انتقال کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق میاں گل عدنان اورنگزیب ہزارہ یونیورسٹی سے واپس جارہے تھیکہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔خیال رہے کہ میاں گل عدنان اورنگزیب سابق والی سوات کے پوتے اور سابق فوجی حکمران جنرل ایوب خان کے نواسے تھے، اس کے علاوہ وہ سوات کے شاہی خاندان کے سربراہ بھی تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close