پشاور(آئی این پی ) وزیراعظم میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان کا فورس استعمال کرنے سے متعلق بیان خانہ جنگی کے اعلان کے مترادف ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو اپنے ایک بیان میں انجینئر امیر مقام نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے پی کے اعلان کا نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ عمران نیازی پاکستان میں فساد کرانے کی تیاری کر رہے ہیں، وفاقی حکومت وزیر اعلی محمود خان کے اعلان جنگ کا نوٹس لے کر کارروائی کرے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور انجینئر امیرمقام نے تجویز پیش کی کہ خانہ جنگی کرانے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا جائے۔ ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے کہا کہ فورس سرکاری خزانے سے تنخواہیں لیتی ہے اور قانون کی پابند ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں