اسمبلیوں میں واپس جانے کا فیصلہ؟ تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس میں اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ نہیں ہوا، 25 مئی کو جو بھی پر تشدد کارروائیاں ہوئیں ان کے ذمہ دار رانا ثنا اللہ ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے، کور کمیٹی کے اجلاس میں اسمبلی میں واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

 

حکومتی ارکان کی خواہش ہے کہ ہم اسمبلی میں واپس آئیں لیکن حکومت کی جانب سے براہ راست بھی اسمبلی میں واپسی کا نہیں کہا گیا۔لانگ مارچ کے حوالے سے اسد عمر نے کہا حکومت دعویٰ کر رہی تھی کہ عمران خان اسلام آباد نہیں پہنچ سکیں گے لیکن وہ اسلام آباد پہنچے ، ان کے ساتھ نہ ختم ہونے والا قافلہ چل رہا تھا۔کنٹینر میں عمران خان پر اعتماد تھے، انہیں پریشان نہیں دیکھا، وہ نہیں چاہتے تھے کہ اسلام آباد میں کوئی تصادم ہوانہوں نے کہا کہ حکومت نے بے دریغ آنسو گیس کی شیلنگ کی ، ملک بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئیں، ملک بھر میں حکومت نے خود لاقانونیت کا مظاہرہ کیا۔ پورے ملک کو بند کردیا گیا تھا اور پھر کہتے ہیں کہ لوگ نہیں نکلے، پنجاب اور سندھ میں دو دن پہلے ہی گرفتاریاں شروع کردی گئی تھیں، 25 مئی کو جو بھی پر تشدد کارروائیاں ہوئیں ان کے ذمہ دار رانا ثنا اللہ ہیں،یہ لوگ طاقت کے زور پر ملک کو بند تو کرسکتے ہیں لیکن چلا نہیں سکتے، عوام میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے، فوری الیکشن ہی مسائل کا حل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close