سینئر وفاقی وزیر نے عام انتخابات کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات اکتوبر2023 میں متوقع ہیں انشااللہ فساد پیدا کرنے والے آئندہ انتخابات میں ناکام ہوں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25مئی کوفسادی مارچ بری طرح ناکام ہوا کسی کیخلاف گھٹیا زبان کااستعمال فسادیوں کاوطیرہ ہے ۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق سابق حکومت کےپاس اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے عوام کو بےروزگار کرنے اور مہنگائی کےعلاوہ

ان کےعمل میں کچھ نہیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنےکیلئےکوشاں ہیں آج دوپہر دو بجے پرائمری شارٹ فال 2 ہزار275 میگاواٹ تھا آج ملک میں بجلی کی پیدوار18ہزار میگاواٹ سےزائد تھی نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کی خرابی کی وجہ سےآج شارٹ فال ہوا توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضہ 2460 ارب تک پہنچ گیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جلد توانائی شعبہ کیلئےمنصوبہ بندی کا اعلان کریں گے مہنگے

درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنےکیلئے اقدامات اٹھا رہےہیں پن، تھرکول، سولر اور ونڈ پر انحصار کر کے پاکستان میں توانائی ضروریات پوری کریں گے تمام تقسیم کارکمپنیوں کوصارفی کودرست معلوم دینےکی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close