بالآخرصدر عارف علوی نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر عارف علوی نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (1) کے تحت دی۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی سفارش کی تھی تاہم صدر مملکت نے وزیراعظم کی پہلی سمری مسترد کر دی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے لیے دوبارہ سمری ارسال کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close