چلتی ٹرین میں خاتون کیساتھ افسوسناک واقعہ، 4 سکیورٹی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)زکریا ایکسپریس میں خاتون سے زیادتی کے واقعے پر سکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ریلوے پولیس نے زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے پر 4 سکیورٹی گارڈز کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔ریلوے پولیس کا بتانا ہےکہ چاروں سکیورٹی گارڈز نجی کمپنی کے ملازم تھے۔واضح رہےکہ زکریا ایکسپریس میں خاتون سے ٹرین عملے کی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close