پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ مین پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری جواب جمع کر ادیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کرا دیا گیا۔ عدالت نے وکیل پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ کیا آپ ان کے کمنٹس دیکھنا چاہیں گے ۔

وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ جی بالکل ہم منٹس دیکھنا چاہیں گے ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو جواب کی کاپی پی ٹی آئی وکیل کو دینے کی ہدایت کردی۔شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ جاری کیا ہے ، الیکشن کمیشن پابند ہے کہ وہ تمام جماعتوں کی سکروٹنی کرے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ الیکشن کمیشن کے کومنٹس کو پہلے پڑھیں پھر اس پر دلائل دیں،ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ہمارے سامنے ہوں ۔تمام فریقین کو عدالت کو اپنا موقف بتانا ہوگا۔عدالت نے کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں