گھر کا ملازم اللہ رکھا مالک کی کار کی ڈگی سے ایک کروڑ 15 لاکھ لے کر رفو چکر، ویڈیو مل گئی

کراچی (پی این آئی) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں ملازم مالک کی کار کی ڈگی میں رکھے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لیکر رفو چکرہوگیاہے، کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز 8 خیابان شاہین میں ملازم مالک کی گاڑی میں رکھی ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کی نقد رقم چوری کرکے فرار ہوگیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ ساحل تھانے میں محمد جمال ڈھیڈی کی مدعیت میِں درج کیا گیا ہے جس میں پولیس کو بتایا گیا کہ چوری کا یہ واقعہ 25مئی کو پیش آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مدعی محمد جمال کے مطابق میں نے اپنی گاڑی کی ڈگی میں پیپر کے بیگ میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے رکھے تھے، اگلے دن میرے بھائی نے گاڑی کی ڈگی چیک کی تو پیسے غائب تھے۔محمد جمال نے بتایا کہ ہم نے سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کی تو ملازم اللّٰہ رکھا پیسوں والا بیگ نکال کر فرار ہو رہا ہے، واقعہ کی سی سی ٹی نجی ٹی چینل کو بھی موصول ہوگئی ہے جس میں ملازم گاڑی کی ڈگی صاف کرتا ہوا نظر آ رہا ہے، ویڈیو میں ملازم ہاتھ میں بیگ پکڑے گھر سے فرار ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close