حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے کون زور لگا رہا ہے؟ فواد چوہدی نےالزام عائد کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ تمام ادارے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے زور لگا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہپنجاب میں اس وقت ایک مضحکہ خیزتماشہ لگا ہوا ہے ، حمزہ شہباز کے پاس پنجاب اسمبلی میں اکثریت نہیں رہی تمام ادارے زور لگا رہے ہیں کیسے حمزہ کو وزیراعلیٰ برقرار رکھا جائے۔

 

ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرگیا پنجاب میں کوئی حکومت نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم ہو گیا ہے ، صوبہ پنجاب میں اس وقت شدیدانتظامی بحران ہے ، قانون کہتاہے ممبران ڈی نوٹیفائی ہوں تومتبادل ممبران خودبخود نوٹیفائی ہوجائیں گے ، ہفتہ گزر گیا الیکشن کمیشن تحریک انصاف ممبران کونوٹیفائی نہیں کررہا۔ادھر پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ کرلیا ، ڈی نوٹیفائی ہونے والے اراکین کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں بھر پور حصہ لیا جائے گا ، پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے درخواستیں مانگ لیں ، پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی آخری تاریخ یکم جون مقرر کی گئی ہے ۔اس حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ منحرف ارکان کے مقابلے میں پارٹی کے وفادار امیدوار سامنے لائے جائیں گے ، لوٹوں کی سیاست کا حلقوں سے مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے ، سیٹیں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں ، ان خالی ہونے والی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 17 جولائی بروز اتوار ہو گا۔

close