کلہاڑی اور ڈنڈوں سےتصادم، 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی

نوشہرو فیروز(آئی این پی)نوشہرو فیروز گروہی تصادم، کلہاڑی، ڈنڈے لگنے سے 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی، اسپتال منتقل، مورو پولیس کے مطابق مورو تھانہ کی حدود گاں رحیم چنڈ میں گلی کی تکرار پر چنڈ برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس میں کلہاڑی، ڈنڈے چل گئے، اس تصادم میں نور الدین چنڈ، قربان چنڈ، مسمات سبحان خاتون زوجہ فیض محمد چنڈ، بینظیر دختر فیض محمد چنڈ، مسمات یاسمین دختر فیض محمد چنڈ سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے

جنہیں مورو اسپتال منتقل کردیا جہاں سے نور الدین چنڈ کو حالت نازک ہونے پر نواب شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close