عمران خان پیچھے نہیں ہٹے گا، سیاسی حل نہ نکلا توکوئی اور حل نکلے گا، وہ اسلام آباد آئے گا اور ان کو نہیں چھوڑے گا، شیخ رشید نے تاریخ بھی بتا دی

راولپنڈی(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعوی سے کہا ہے کہ سیاسی حل نہ نکلا تو کوئی اور حل نکلے گا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پیچھے نہیں ہٹے گا، وہ اسلام آباد آئے گا اور ان کو نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد جون میں ہی آئے گا، کور کمیٹی اجلاس میں مارچ کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دھرنا بہت ہی مشکل کام ہے، یہ آسان پالیٹکس نہیں، اگر سیاسی حل نہ نکلا تو کوئی اور حل نکلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرا حل سیاستدانوں کے لیے شاید اچھا پیغام نہ ہو، نگراں حکومت ٹیکنوکریٹ بھی ہوسکتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف، حمزہ کے علاوہ کوئی اور لے آتے تو شاید ایسا ردِعمل نہ ہوتا، لوگوں کے ذہن میں اس نے یہ بات ڈال دی ہے کہ یہ چور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کی مل کر ذمے داری ہے کہ ملک کو بحران سے نکالیں، نگراں ٹیکنوکریٹ حکومت بنا کر الیکشن کروائیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں ڈی چوک تک آیا تھا لیکن رات کو دیر تک نہیں رہ سکتا تھا، خونی لفظ کے استعمال کا مطلب یہی تھا کہ لوگ مرجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یقین سے کہتا ہوں، جو یہ سوچ کر بیٹھے ہیں، وہ ہونے نہیں جارہا، ان کا باپ بھی سال پورا نہیں کرسکتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close