عمران خان دوبارہ اسلام آباد کب آئیں گے؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ سے کہا ہے کہ سیاسی حل نہ نکلا تو کوئی اور حل نکلے گا،عمران خان اسلام آباد جون میں ہی آئے گا، کور کمیٹی اجلاس میں مارچ کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ عمران خان پیچھے نہیں ہٹے گا، وہ اسلام آباد آئے گا اور ان کو نہیں چھوڑے گا۔

 

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دھرنا بہت ہی مشکل کام ہے، یہ آسان پالیٹکس نہیں، اگر سیاسی حل نہ نکلا تو کوئی اور حل نکلے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ دوسرا حل سیاستدانوں کے لیے شاید اچھا پیغام نہ ہو، نگراں حکومت ٹیکنوکریٹ بھی ہوسکتی ہے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف، حمزہ کے علاوہ کوئی اور لے آتے تو شاید ایسا ردِعمل نہ ہوتا، لوگوں کے ذہن میں اس نے یہ بات ڈال دی ہے کہ یہ چور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کی مل کر ذمے داری ہے کہ ملک کو بحران سے نکالیں، نگراں ٹیکنوکریٹ حکومت بنا کر الیکشن کروائیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ڈی چوک تک آیا تھا لیکن رات کو دیر تک نہیں رہ سکتا تھا، خونی لفظ کے استعمال کا مطلب یہی تھا کہ لوگ مرجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں