حکومت نے آئندہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دونوں کان کھول سن لو!آئندہ الیکشن کی تاریخ اگست 2023ہے، آپ 100سال تیاری کریں عوام آپ کے ساتھ نہیں ہے، پھر عوام آپ پر کیوں اعتماد کرے؟ہر روز4سالہ ناکامی کاماتم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، عوام آپ کے ساتھ نہیں۔

 

20لاکھ لوگ لانے کا دعویٰ تھالیکن 20ہزار لوگ بھی نہیں لاسکے۔انہوں نے نیوز کانفر نس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سکون کی گولی کا اثر ختم ہوتا ہے تو پھر ٹی وی پر نمودار ہوجاتا ہے، عمرا ن خان کو مشورہ تھا کہ اس حالت میں ٹی وی پر مت آیا کریں، یہ بات ان کی بہتری کیلئے کی تھی، اگر چار سال اپنا اور اپنے کرائے کے ترجمانوں کا منہ بند رکھتے اور عوام کی خدمت کرتے، آپ کو اختیار تھا، حکومت تھا، آپ عوام کو ریلیف دے سکتے تھے، عوام سوال پوچھتی ہے جو آپ آج باتیں کررہے ہیں پہلے کیوں خدمت نہ کی، کہتا اگر دو تہائی اکثریت نہ ملی تو دوبارہ الیکشن کراؤں گا، کیوں آپ کو تو عوام مسترد کرچکی ہے، آپ ملک میں سڑک نہ بناسکے، ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دے سکے، نہ کرپشن ختم کرسکے، نہ یونیورسٹی بنا سکے۔

 

پھر پاکستان کی عوام آپ پر کیوں اعتبار کرے؟عمرا ن خان کہتا سانحہ ماڈل ٹاوٴن کا رانا ثناء اللہ اور شہبازشریف ،آپ کی تو چار سال پنجاب میں حکومت تھی،سانحہ ماڈل ٹاؤن کا عدالتی فیصلہ ہوچکا ہے، اگر فیصلے میں ابہام یا شک تھا تو بطور وزیراعظم ایکشن کیوں نہیں لیا؟آپ کہتے ہم نے پرامن کال کا اعلان کیا تھا، اگر پرامن کال تھی تو ڈنڈے، اسلحہ، گولیاں کیوں جمع کی تھیں؟پولیس کو گولیاں کیوں ماریں، کس طرح کانسٹیبل شہید ہوا؟ پھر اس کے بعد کیوں آپ کی بات مان جاتی؟سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا کہ آپ ایچ نائن میں جلسہ کریں ، لیکن آپ کی تیاری اتنی تھی کہ ایک جلسی بھی نہ کرسکے، ہم نے بھی احتجاج مارچ کیا لیکن بتائیں ایک پولیس والے کوبھی ڈنڈا لگا ہو؟کیا 2014کو بھول جاتے؟ پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔

 

بجلی کے بل جلائے، پی ٹی وی پر حملہ کیا، پھر مبارکبادیں دیں، وسول نافرمانی،زیراعظم گریبان سے پکڑ کر نکالنے کی باتیں کیں۔وہ سب عوام کیسے بھول جائے؟سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میٹرواسٹیشن جلائے، درخت جلائے ، یہ کوئی جمہوری حق نہیں ہے۔اب دھمکی دے رہے ہیں میں سپریم کورٹ جارہا ہوں۔انہو ں نے کہا کہ دونوں کان کھول سن لو!آئندہ الیکشن کی تاریخ اگست 2023ہے، آپ 100سال تیاری کریں عوام آپ کے ساتھ نہیں ہے، پھر عوام آپ پر کیوں اعتماد کرے؟ہر روز4سالہ ناکامی کاماتم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، عوام آپ کے ساتھ نہیں، 20لاکھ لوگ لانے کا دعویٰ تھالیکن 20ہزار لوگ بھی نہیں لاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں