میرے ہاتھ کیوں باندھ کر رکھتے ہیں؟ مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک منظر عام پر آگئی

اسلام آباد ( پی این آئی ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی مبینہ طور پر ایک اور آڈیو لیک ہو گئی جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں مینج کر رہی ہوں میڈیا ، میرے ہاتھ کیوں باندھ کر رکھتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق مبینہ آڈیو میں مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ میں آپ کے اوپر ڈیپنڈ کرتی ہوں ، میں نہیں جانتی ابھی سیکرٹری انفارمیشن سے بات کریں۔

 

پی آئی ڈی سے بات کریں اور ان کو کہیں اگر آپ نہیں مانتے تو مجھے پرائم منسٹر سے بات کرنی پڑے گی ۔لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ میں مینج کر رہی ہوں میڈیا ، میرے ہاتھ کیوں باندھ کر رکھتے ہیں ۔خیال رہے کہ مریم نواز کے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں جبکہ ماضی میں بھی مریم اورنگزیب کی مبینہ آڈیو لیک ہو چکی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر اشتہارات کی تقسیم سے متعلق بات کر رہی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close