32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (پی این آئی )بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود لوگ ووٹ ڈال سکیں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ 32اضلاع کے4 ہزار 456 شہری اور دیہی وارڈز میں پولنگ ہوئی، انتخابات کے لیے5 ہزار 226 پولنگ اسٹیشن،

12ہزار 219 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے14 ہزار 611 امیدوار میدان میں ہیں، بلدیاتی انتخابات میں ایک ہزار 584 وارڈز میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، بلوچستان میں ووٹرزکی تعداد 35 لاکھ52 ہزار 398 ہے۔بلوچستان بھر میں انتخابات کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ 7 اضلاع انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں