اگلے ماہ کیا ہونے جارہا ہے ؟ شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کر دی

راولپنڈی(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ایک ووٹ کی اکثریت، بیساکھیوں کے سہارے اور آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی۔سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گیارہ اتحادی جماعتوں پر مشتمل حکومت جتنا بھی زور لگا لے دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی، اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے کرپٹ لوگ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگا کر کیس ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے، ان میں ملک کی تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک وہاں پہنچ گیا ہے جہاں سے چلانا سیاسی پارٹیوں کے بس میں نہیں، عوام پر مہنگائی کا جو طوفان آنے والا ہے اس سے یہ حکومت عوام کے غیظ و غضب سے نہیں بچ سکتی۔سابق وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ ایک ووٹ کی اکثریت،

بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات، کیسے چلے گی یہ حکومت؟، اگر عمران خان گھر میں بھی بیٹھ جائے تو یہ گیارہ اتحادی پارٹیاں ایک مہینہ بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں