ہمیں گالیاں نکالنے والوں کو مبارک ہو انکے ہینڈ سم۔۔۔ پرویز رشید کے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کر دیا

اسلام آباد ( پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے ملک ریاض کی عمران خان کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں گالیاں نکالنے والوں کو مبارک ہو انکے ہینڈ سم، زرداری سے معافیاں مانگ رہے ہیں ۔ اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ ہمیں ہر وقت گالیاں نکالنے والوں کو مبارک ہو کہ اْن کے ہینڈ سم عمران خان، آصف زرداری سے ملک ریاض کے ذریعے معافیاں مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معافی مانگنے پراعتراض نہیں ہے، حیرت ہے کہ ایک نام نہاد صادق و امین ایک مبینہ ملزم سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close