‘تم نے میرا گھر توڑا، بچو گے تم بھی نہیں، عامر لیاقت عمران خان پر پرس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ان کی شادی ختم کروانے کا الزام عائد کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز عمران خان سے متعلق سابق صدر آصف علی زرداری اور بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی جس پر عامر لیاقت حسین نے ردعمل دیا ہے۔انسٹاگرام پوسٹ کی شروعات رکن قومی اسمبلی نے گانے کے اشعار سے کی ‘مجھ کو بھی تو لفٹ کرا دے،

تھوڑی سی تو لفٹ کرا دے!! اور ساتھ ہی کہا کہ ‘یہ عمران خان کی درخواست ہے۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ‘تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست! بچو گے تم بھی نہیں، میں جاچکا لیکن تمہیں بشریٰ بیگم چھوڑ کر جائیں گی، سب پتہ چل گیا ہے تم نے کس کے ذریعے کتنے پیسے بھجوائے کیونکہ تمہیں معلوم تھا کہ یہاں پیسوں سے ہی کام ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘بس ایک غلطی کر بیٹھے، اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیوز تو نہ بنواتے، استغاثہ ہے میرا رب کے حضور تم الیکشن کبھی نہ جیتو ‘۔

عامر لیاقت حسین نے لکھا ‘لودھراں والے “میاں” کو بتادو مزید سپورٹ کا کوئی فائدہ نہیں اور 4 نمبروں میں سے کوئی نمبر نظر رکھنے والوں سے چھپا نہیں، جی تو چاہتا ہے پورا ریکارڈ سپریم کورٹ میں دے دوں لیکن دانیہ ابھی تک میرے نکاح میں ہےاور منکوحہ کو عدالتوں میں نہیں گھسیٹتے۔رکن قومی اسمبلی نے عمران خان کو مزید کہا کہ ‘ میں نے تو بقول تمہارے 20 کروڑ لیے تھے جب ہی 11 کروڑ کا مہر مانگنے کو کہا؟

خان صاحب بد ذات ہوتا اور تمہاری دانست میں بکا ہوا لوٹا تو اب تک ڈی پی او گھر چلا جاتا اورلودھراں کے رکن قومی اسمبلی اور میرے دوست عبدالرحمٰن کانجو جو کہ وزیر مملکت برائے داخلہ ہیں، مداخلت کر چکے ہوتے۔انہوں نے پوسٹ کے اختتام میں لکھا کہ ‘عمران اور عامر میں یہی فرق ہے ، عمران بدلہ لیتا ہے، عامر اللہ پر چھوڑ دیتا ہے کیونکہ اس کی پکڑ شدید ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close