یاسمین راشد کی نواز شریف کو پاکستان میں علاج کی پیشکش

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پاکستان میں علاج کی پیشکش کی ہے۔ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعے پر گفتگو کرتے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 16سال کی عمر سے احتجاج کر رہی ہوں لیکن زندگی میں کبھی اس طرح کا تشدد نہیں دیکھا۔ دوران گفتگو ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کو علاج کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے ڈاکٹر بہت قابل ہیں اب تو واپس آجائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close