اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ غلام سرور خان سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے رجسٹر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق غلام سرور خان کی قیادت میں 25 مئی کو قافلے نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
اس حوالے سے مقدمے میں درج کیا گیا کہ جان سے مارنے کی دھمکیاں عمران خان، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کی ایما پر دی گئیں۔ تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء اس موقع پر پولیس اہلکاروں سے دست و گریباں بھی ہوئے تھے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں