سوشل میڈیا رابطے پر کراچی سے اغواء کی جانے والی طالبہ کہاں سے برآمد؟

لاہور (پی این آئی) سوشل میڈیا رابطے کے ذریعے کراچی سے اغواء کی جانب والی طالبہ کو لاہور سے برآمد کر لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے کراچی سے اغوا کی گئی لڑکی کو لاہور کے علاقے غازی آباد سے بازیاب کرا لیا۔ اس حوالے سے ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے مغویہ کے زیورات اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹر کراچی میں درج تھا، لڑکی سے والد کی ملاقات ہوئی تو دونوں آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ملزم علی کا سوشل میڈیا کے ذریعے طالبہ سے رابطہ ہوا تھا۔ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کے مطابق گرفتار ملزم اور لڑکی سفری ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے کیے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close