پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔غلام سرور خان سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق غلام سرور خان کی قیادت میں 25 مئی کو قافلے نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

 

مقدمے میں درج کیا گیا کہ جان سے مارنے کی دھمکیاں عمران خان، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کی ایما پر دی گئیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء اس موقع پر پولیس اہلکاروں سے دست و گریباں بھی ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں