ٹرین کے کرایوں میں ہوشربا اضافے کا امکان، مسافروں کیلئے بُری خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) ریلوے حکام نے ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز دیدی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کے سالانہ مالی اخراجات 20 ارب سے بڑھ کر 23 ارب روپے تک ہو جائیں گے، اس پر حکام نے ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز دی ہے جس کے بعد اکانومی کلاس سے اے سی سٹینڈ، پارلر کار اور اے سی سلیپر کے کرائے بڑھ جائیں گے۔

 

 

اس کا اطلاق برانچ لائیوں پر چلنے والی پسنجر ٹرینوں اور ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن تک سفر کرنے والے مسافروں پر بھی ہو گا۔ حتمی فیصلہ آج وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس میں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں