وزیر مملکت داخلہ کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ،چار اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

خانیوال (آئی این پی)وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو کے قافلے میں موجود حفاظتی سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، چار اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو کے قافلے میں موجودحفاظتی سکواڈ کی گاڑی کو خانیوال مہر شاہ اڈے کے قریب حادثہ پیش آگیا ، گاڑی سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں چار رینجر اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی عمران ڈرائیور محمد سلیم شدید زخمی ہوگئے جبکہ دو اہلکار معمولی زخمی زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کردیا ۔ گاڑی سامنے سے آنے والے ٹرالر نمبرjv6344 کے ساتھ ٹکرا گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو حادثہ میں محفوظ رہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close