ن لیگ صرف اے ٹی ایم چلانا جانتی ہے، ای وی ایم نہیں، چوہدری پرویز الہٰی نے طنز کر دیا

لاہور (آئی این پی)اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ ن لیگ صرف اے ٹی ایم چلانا جانتی ہے، ای وی ایم نہیں۔سابق رکن قومی اسمبلی نذیر جٹ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا ان کے بنیادی حقوق میں شامل ہے۔پرویزالہی نے کہا کہ فارن ایکس چینج اوورسیز پاکستانی بھیجتے ہیں جس سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوتی ہے۔اس موقع پر چودھری نذیر جٹ نے کہا کہ عمران خان کا آزادی لانگ مارچ پہلے بھی کامیاب ہوا تھا۔

ان کے حکم پر پی ٹی آئی کے کارکن ڈی چوک پہنچ گئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close