پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جماعت اسلامی باہر نکل آئی

راولپنڈی(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پرآج 29مئی بروز اتوار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام دشمن اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔اس حوالے سیاحتجاجی جلوس نکالے جائیں گے اور ریلیاں ہوں گی۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی ملک محمد اعظم نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف راولپنڈی شہر کے علاوہ ضلع کے تمام تحصیل ہیڈ کورٹرز پر بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بعد نماز عصر راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ مری،کوٹلی ستیاں،کہوٹہ، کلر سیداں،گوجر خان،دولتالہ، ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔۔۔۔

راولپنڈی(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پرآج 29مئی بروز اتوار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام دشمن اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔اس حوالے سیاحتجاجی جلوس نکالے جائیں گے اور ریلیاں ہوں گی۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی ملک محمد اعظم نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف راولپنڈی شہر کے علاوہ ضلع کے تمام تحصیل ہیڈ کورٹرز پر بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close