ا یٹمی طاقت کا حامل ہونا بہت بڑا اعزاز ہے، لیکن اکیلی ایٹمی طاقت مضبوط ریاست کی ضامن نہیں، چوہدری فواد حسین کی ٹویٹ

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ا یٹمی طاقت کا حامل ہونا بہت بڑا اعزاز ہے لیکن اکیلی ایٹمی طاقت مضبوط ریاست کی ضامن نہیں، مضبوط ریاست جمہوریت، انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے، انصاف پر مبنی معاشی نظام، لوگوں کی نظام کی اونر شپ یہ وہ اجزا ہیں جو مضبوط اور طاقتور ریاست کی تشکیل کرتے ہیں۔

ہفتہ کو تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے پاکستان کی ایٹمی قوت بننے کی 24 ویں سالگرہ پر ٹوئٹ کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ ایٹمی طاقت کا حامل ہونا بہت بڑا اعزاز ہے لیکن اکیلی ایٹمی طاقت مضبوط ریاست کی ضامن نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ مضبوط ریاست جمہوریت، انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ انصاف پر مبنی معاشی نظام، لوگوں کی نظام کی اونر شپ یہ وہ اجزا ہیں جو مضبوط اور طاقتور ریاست کی تشکیل کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاکستان کے جوہری دھماکوں کی سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو ، نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ آزادی، خودمختاری، دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اظہاردن ہے، پروگرام کیمعمارذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش اور عظیم محب وطن نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نوازشریف نے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close