پلاٹ کے تنازعے پرو گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 4 افراد مارے گئے

کراچی (آئی این پی)کراچی میں ملیر میمن گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں کئی ماہ سے پلاٹ کا تنازعہ چل رہا تھا، گروپوں میں مسلح تصادم ہوا، گروپوں کے افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد میں دونوں گروپوں کے افرا شامل ہیں۔

پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو کنٹرول کرلیا جب کہ ملوث افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے 15 سے زائد ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے، پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے، پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close