سپریم کورٹ پاکستان کا ادارہ ہے، عمران خان کی سیاست سے دور رہے،مریم نواز نے توجہ دلا دی

بہاولپور( آئی این پی ) مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے بعد کسی میں ہمت نہیں کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے، پاکستان کی سرحدیں ہمیشہ کیلئے محفوظ ہوگئی ہیں، ایٹمی دھماکوں سے پہلے پاکستان کو دھمکیاں دی گئیں کے پتھر کے زمانے میں پہنچا دینگے ، نواز شریف کی جرات کو سلام ہے، جھکنے سے انکار کیا ،جس لیڈر نے 5 ارب ڈالر کی امداد ٹھکرا کر کہا ایبسلوٹلی ناٹ اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اس لیڈر کا نام نواز شریف ہے،سپریم کورٹ پاکستان کا ادارہ ہے،

عمران خان کی سیاست سے دور رہے،پاکستان کی عوام ملک کی خاطر اگر نواز شریف اور شہباز شریف کے مشکل فیصلوں میں ساتھ دینگے تو میرا سب سے وعدہ ہے کہ ہم ملک کو چند مہینوں میں مشکل حالات سے نکال لیں گے ۔ہفتہ کے روز بہاولپور میں (ن) لیگ کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ آج یوم تکبیر کا ہے اور 28مئی پاکستان کے تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، پاکستان کے سائنسدانوں، ایٹمی کمیشن، سابق وزیر اعظم ذولفقا ر بھٹو اور جن لوگوں نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں کردار ادا کیا ان سب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ28مئی کے دن سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ہندوستان کے 5 دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کیے اور جب میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا توکئی ممالک نے پاکستان کو دھمکیاں اور لالچ دی،کہا گیا کہ پاکستان کو پتھر کے زمانے میں پہنچادیں گے لیکن نواز شریف کی جرات کو سلام کہ انہوں نے جھکنے سے انکار کردیا اور کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کردم لوں گا۔ یہ ہوتی ہے خودداری یہ ہوتی ہے آزادی، اپنے ملک کو اتنی بڑی طاقت بنادیا۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے کوئی جھوٹا خط نہیں لہرایا، کسی سازش کا ڈرامہ نہیں کیا، نوازشریف سیدھا چاغی پہنچا اور وہاں کے پہاڑوں سے آواز آئی اللہ اکبر، ایٹمی دھماکوں کے بعد کسی میں ہمت نہیں کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے، پاکستان کی سرحدیں ہمیشہ کیلئے محفوظ ہوگئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ا س لیڈر نے 5 ارب ڈالر کی امداد ٹھکرا کر کہا ایبسلوٹلی ناٹ اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،

اس لیڈر کا نام نواز شریف ہے،خودداری اور آزادی کہ آپ نے اپنے ملک کو اتنی بڑی طاقت بنادیا، اس کے بعد کیا کچھ ہوا، کارگل کی جنگ اور بہت کچھ ہوا لیکن پاکستان کے کسی دشمن کو جرات نہیں ہوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے،نواز شریف نے صرف ایٹمی دھماکے نہیں کیے بلکہ میزائل پروگرام، جے ایف17 تھنڈر اور اپنے ملک کی سرحدوں کو محفوظ کیا اور یہ صرف اپنی مٹی سے محبت کرنے والا کرسکتا ہے۔کستان کو آج کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے، پاکستان کوئی سیکیورٹی کا خدشہ نہیں ہے بلکہ پاکستان کو اندرونی خطرہ ہے، آج پاکستان کو خطرہ ہے تو انتشار، فتنے سے ہے،

سب سے بڑے انتشار اور فتنے کا نام عمران خان ہے،جو پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتا۔مریم نواز نے کہا کہا کہ نوازشریف نے اس ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے دور کیے، موٹر ویز بنائیں اور کارخانے لگائے، لیکن عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے کے علاوہ عمران خان نے کچھ نہیں کیا،عمران خان نے مہنگائی کے علاوہ پاکستان کو کچھ نہیں دیا، پاانہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دن رات پاکستان کی خدمت کی، فتنہ خان سے پوچھتی ہوں تم نے قوم کو کیا دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ سرا لانگ مارچ بھی بری طرح فیل ہوگیا ہے اور اب نمبربدل گیا ہے اس لیے دھرنا ناکام ہونے پرعمران خان سپریم کورٹ کو آواز دے رہا ہے، سپریم کورٹ پاکستان کا ادارہ ہے،

اس سے کہتی ہوں عمران خان کی سیاست سے دور رہے، کیا سپریم کورٹ کا یہ کام رہ گیا ہے کہ جہاں عمران خان ناکام ہو وہ مدد کیلئے پہنچ جائے۔انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں خط لیکرچلا گیا ہے جبکہ یاد ہے 2014 کے دھرنے میں اقتدارکے لالچی کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی تھی، اس کا 2014 کا بھی لانگ مارچ ناکام ہوا تھا، اس کے منہ سے نکل گیا کہ ، جسٹس کھوسہ نے کہا ہمارے پاس آ ئو فیصلہ کرتے ہیں، عمران خان جوانقلاب تم بذریعہ سپریم کورٹ لانا چاہتے ہو عوام اس انقلاب کوبھی ناکام بنائیں گے، سپریم کورٹ فتنہ باز سے دور رہے، سپریم کورٹ کو غیرجانبداررہنا ہوگا۔نہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے منتیں کرکے اداروں کو سیاست میں گھسیٹتا ہے، پھر انہی اداروں کو گالیاں دیتا ہے، تیاری نہ ہونے کی بات کرنے والے کی آگ لگانے، پولیس والوں پر گولیاں چلانے کی تیاری پوری تھی، آج اس کا دوسرا لانگ مارچ بھی بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، قیمتیں بڑھا کر دل خون کے آنسو رویا، ایک روپیہ بھی جب بڑھتا ہے تو نوازشریف، شہبازشریف، مریم کا دل روتا ہے،

یہ تو کہتا تھا آلو، پیازکے ریٹ بتانے نہیں آیا، ہاںنوازشریف، شہبازشریف آلو کے ریٹ پتا کرنے آئے ہیں، کل بڑے شوق سے شہبازشریف کا خطاب سنا تھا، وزیراعظم کے خطاب میں مذہب، غداری کارڈ نہیں تھا، شہبازشریف نے کل 28 ارب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا، تم تو چارسال کی کارکردگی کا حساب نہیں دے سکتے، شہباز شریف کی 5 ہفتے کی کارکردگی آٹا کی قیمت 40 روپے کم کر دی، شہباز شریف چینی اور کھاد کی قیمت نیچے لے آیا، یہ صرف 5 ہفتے کی کارکردگی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ٹی وی پر دیکھا کہ عمران خان عدم اعتماد کے دوران اپنے ایک دوست سے منتیں کر رہا تھا، جلسوں میں فتنہ خان کہتا ہے زرداری کو بندوق کی نشست پر رکھا ہوا تھا،

اگر بقول تمہارے سازش ہوئی تھی تو انہی سازشیوں سے چپکے، چپکے کیوں منتیں کرتے تھے، جوانقلاب ہوتے ہیں وہ پولیس کے ڈر سے گھروں میں نہیں بیٹھ جاتے، اس نے25 لاکھ لوگوں کو لانے کی بات کی تھی، پورے پاکستان سے 25 ہزاربندہ بھی نہیں نکلا، تیاری نہ ہونے کا جھوٹ بولتے ہو، خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری وسائل استعمال کیے۔ مجھے خوشی ہے آپ نے فتنہ، فساد کو جہاں سے نکلا وہیں واپس بھیج دیا، خیبرپختونخوا کی عوام نے بھی فتنہ، فساد کو مسترد کر دیا، پنجابیوں نے بدلہ لے لیا، انٹیلی ایجنس رپورٹ کے مطابق پنجاب کے کسی شہر سے 200 سے زائد بندے اکٹھے نہیں کرسکا۔مریم نواز نے کہا کہ بندے لانے کی تمہاری تیاری نہیں تھی لیکن پولیس کو سیدھی گولیاں مارنے کی پوری تیاری تھی، اب کہتا ہے تیاری کے بغیر نہیں آنا چاہیے، جانوروں کے بھی حقوق ہوتے ہیں تم نے 22 کروڑعوام کو بھی جانوروں سے کم سمجھ لیا ہے ،عمران خان کارکنوں کے گھر گیا اور دوسروں کی نقل کر کے گود میں بچے کو لیا، کارکنوں کے بچے پوچھتے ہوں گے تمہارے بچے ٹھنڈی جگہ رہتے ہیں، اگریہ حقیقی آزادی، جہاد کا سفرہے تو اپنے بیٹے قاسم، سلیمان کو لندن کیوں بٹھایا ہوا ہے، قوم کے بچے سڑکوں پر لو کے تھپڑے کھا رہے ہیں، پہلے تمہارے بچے برٹش پاسپورٹ کو آگ لگائیں اور پھر آزادی مارچ کو لیڈ کریں۔ مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے سے متعلق عمران خان کے تمام وعدے جھوٹے تھے، جب حکومت بنالی تو جنوبی پنجاب کو پوچھا نہیں لیکن نواز شریف نے لاہور سے نہیں بلکہ بہاولپور سے جنوبی پنجاب کے گورنر کا انتخاب کرلیا، جنوبی پنجاب کی خدمت میں جو کمی رہ گئی ہے وہ تمام کمی کو دور کریں گے اور اسے چمکتا دھمکتا بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام ملک کی خاطر اگر نواز شریف اور شہباز شریف کے مشکل فیصلوں میں ساتھ دینگے تو میرا سب سے وعدہ ہے کہ ہم ملک کو چند مہینوں میں مشکل حالات سے نکال لیں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ضرب عضب لڑی تھی، آج مسلم لیگ نون اور اتحادیوں کی حکومت کے لیے سپورٹ مانگنے آئی ہوں، شہبازشریف دن رات محنت سے بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close