عمران خان کو نواز شریف کی شاگردی اختیار کرنے کا مشورہ دیدیا گیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماسینیٹر پرویز رشید نے عمران خان کو نواز شریف کی شاگردی اختیار کرنے کا مشورہ دیدیا۔ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب کو حکومت کرنا آتی نہیں ہے اور انہیں تحریک چلانا ابھی سیکھنا ہے۔

میرا مشورہ ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی شاگردی اختیار فرمائیں۔شاگردی کے دوران عمران خان تدبر، دور اندیشی، حکمت، صبر، تحمل، دکھ برداشت کرنا اور تکلیفیں کاٹنا سب سیکھ جائیں گے۔خان صاحب آپ نواز شریف سے نامساعد حالات میں بھی عوام کا مستقبل بہتر بنانے کی جدوجہد جاری رکھنا بھی سیکھ جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close