حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ماہانہ 2ہزار روپے کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار بتا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ روز غریب طبقے کے لیے ماہانہ 28 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جس کے تحت پاکستان کے ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے۔اس حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذکورہ دو ہزار روپے آئندہ ماہ جون سے فراہم کیے جائیں گے۔

 

 

ملک میں 37 فیصد غریب ترین لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے اور اس پروگرام میں بینظیر سپورٹ پروگرام کے 73 لاکھ افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس اسکیم میں “786” نمبر پر شناختی کارڈ بھیجا جائے اور جو مستحق ہوگا اسے فوری رقم دی جائے گی جن کی ماہانہ آمدن چالیس ہزار سے کم ہو وہ میسج کریں اور ان کو پیسے فراہم کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں