اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کو اس بار اٹک پل کراس نہ کرنے دینے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان ہیلی کاپٹر سے اسلام آباد آگئے تو الگ بات ہے، ورنہ اسے اٹک پل کراس کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈی چوک آنے کی بڑی بڑھکیں لگارہے تھے لیکن وہ آئے نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف والے اس بار پوری تیاری کے ساتھ آئے،
یہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی فورس لے کر آئے تھے۔اْن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے فورسز کا گھیرائوکر رکھا تھا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ حکومت، چیف جسٹس اور اداروں کو دھمکی دے رہے ہیں، کیا یہ بات کرنیکا طریقہ ہے؟انہوں نے کہا کہ یہ دھونس، بلیک میلنگ سے اپنی ٹرم پر لانا چاہتا ہے، دھمکی، گفتگو اور بلیک میلنگ کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ہم انہیں نہیں روکتے تو یہ لوگوں کے گھروں میں گھستے،
یہ لوگ ریڈ زون میں داخل ہوتے تو وہاں آرمی موجود تھی، جانی نقصان ہوسکتا تھا۔اْن کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے سے پہلے اسلام آباد میں ان کے 10 لوگ تھے، یہ پرامن رہنے کا معاہدہ بھی کریں تو گارنٹی کون دے گا؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں