مریم نواز کو روزانہ دس بار سورہء “الفیل” پڑھنے کا مشورہ

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شہید پولیس کانسٹیبل کمال احمد کے گھر اظہارِ افسوس اور تعزیت کرنے کے بعد ویڈیو ری ٹویٹ کی ہے۔ اس ویڈیو سے متعلق مریم نواز کا بتانا ہے کہ یہ بہت اچھی خاتون تھیں، انہوں نے مجھے روزانہ دس بار سورۃ الفیل پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ لاہور میں شہید ہونے والے کانسٹیبل کمال احمد کے بھائی عبدالستار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن ساجد نے فائرنگ کی جس سے میرا بھائی مر گیا۔

شہید کانسٹیبل کے بھائی نے کہا کہ اقتدار کی خاطر غریب لوگوں کو مار رہے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکن ساجد کی چلائی گولی سے میرا بھائی مر گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close