اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ، سمری ارسال کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کی پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کردی جائے گی، کیپیٹل پولیس کے راشن الاؤنس میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور امن و امان الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں مزید 17ہزار اہلکاروں کی نفری منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ریڈ زون کو محفوظ بنانے کے لیے واٹر کینن اور بکتربند گاڑیوں کا استعمال کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close