شہباز شریف کی حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کی مکمل حمایت حاصل ہے، خاتون صحافی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا “عمران خان کیلئے بری خبر! معیشت کی بہتری کیلئے ، کڑے فیصلے لینے کےلئے، اسٹیبلشمنٹ کی مکمل سپورٹ شہباز حکومت کو حاصل

 

ہے۔ یہی وجہ ہے IMF پلان کے حصول کےلئے (عمران خان دور کا) کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔ معیشت مضبوط ہو، پاکستان ترقی کرے، شہباز حکومت ڈلیور کرے، اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور سپورٹ۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close