ملازمین کیلئے بڑی خبر ! ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ بجٹ کی تیاری کیلئے محکمہ منصوبہ بندی میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم کردی گئیں اور ملازمین کو دفتر آنے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ منصوبہ بندی سندھ میں ہفتہ اور اتوارکی چھٹیاں ختم کرتے ہوئے بجٹ پاس ہونے تک ہفتہ اور اتوار کے دن ملازمین کو دفتر آنے کی ہدایت کردی ہے۔

چیئرمین محکمہ منصوبہ بندی کے احکامات پر نوٹی فکیشن کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ فیصلہ سندھ کےترقیاتی منصوبوں کےبجٹ کی حتمی تیاری کیلئے کیا گیا۔خیال رہے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعظم میاں شہبازشریف نے 10 جون کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنےکی منظوری دے دی ہے۔بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے کابینہ اجلاس 10جون کو طلب کیا جائے گا جس کے بعد بجٹ قومی اسمبلی اجلاس میں پیش ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close