عمران خان نے روس سے سستے تیل کی ڈیل مکمل کرلی تھی یا نہیں‘پرویزالٰہی نے بتا دیا

لاہو ر(پی این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ عمران خان نے روس سے سستے تیل کی ڈیل مکمل کرلی تھی۔پرویزالٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی وجہ سے مہنگائی میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا ہے، نااہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کے لیے بے بس چھوڑ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ ختم نہیں کیا، 6 روز کی مزید مہلت دی ہے۔پرویزالٰہی نے پی ٹی آئی کی لانگ مارچ میں گرفتار ہونے والے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close