گرمی کی شدت میں اضافہ، آج سے پنجاب بھر میں اسکولوں کے نئے اوقات کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں شدید گرمی کے پیش نظر اسکولوں میں اوقات کار آج سے کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکولوں کی چھٹی آج سے 11 بجے ہو گی۔ یہ بات اہم ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اسکول گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

جس کے بعد موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close