پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

لاہور(پی این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔۔ سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافہ مسترد کرتے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ایما پرمہنگائی کے کوڑ ے برسا رہی ہے ، اتحادی حکومت بھی پی ٹی آئی حکومت کا تسلسل ثابت ہوئی ہے۔

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی تفصیلات قوم کےسامنے لائی جائیں،پٹرولیم مصنوعات پر ڈیوٹی ختم کرکے سبسڈی بحال کی جائے۔قیصر شریف نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کل پریس کانفرنس میں حکومت کیخلاف لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close