فرح خان کی شامت آگئی، نیب نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(پی این آئی) نیب نے فرح شہزادی کا بزنس دیکھنے والے 4 افراد نوٹس جاری کیے ہیں، ان چاروں کو افراد کو 30 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب میں پی ٹی آئی رہنماء فرح خان کے کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب نے فرح شہزادی کا بزنس دیکھنے والے 4افراد کو نوٹس جاری کردیے ہیں، نیب نے فرح خان کے چار ملازمین مظاہر بیگ، وقار، آصف اور منیر کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

 

ان چاروں کو افراد کو 30 مئی کو نیب لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سے قبل 19 مئی کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش رفت ہوئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اعلی حکام سے فرح خان کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنے کی درخواست کی ہے، فرح خان کی فوری طلبی کے لیے مقامی ایڈریس پر کال اپ نوٹس ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے فرح خان کیس میں مختلف ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے دونوں ملزمان کے خلاف ریکارڈ کے حصول کے لیے 100 سے زائد مراسلے جاری کیے تھے، مراسلے سرکاری اور نجی اداروں کو ارسال کیے گئے تھے۔

 

دوسری جانب سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیر اعظم ساڑھے تین سال چوری کرنے اور توشہ خانہ کی چیزیں بچنے میں مصروف رہے، فرح بنی گالہ کو تمام اشیا کی سپلائی دیتی رہی اس کو ملک سے بھگا دیا گیا ، فرح گوگی کو صرف اس لیے بھگایا گیا کہ وہ ہمارے راز فاش نہ کردے، ایف آئی اے کو کہا جاتا رہا کہ شریف فیملی کے خلاف کیسز بناو. عدلیہ کو سو موٹو نوٹس لے کر عمران خان کو طلب کرنا چاہیئے تھا۔آج پاکستان واپس پہنچ کر جو خوشی محسوس ہوئی بیان نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں