عام انتخابات کر کتنا خرچ آئیگا؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)عام انتخابات پر کتنا خرچ آئیگا؟۔۔ وزارت پارلیمانی امور نے عام انتخابات 2023 کے اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کردی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2023 پر47 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، ٹریننگ ونگ پر 1 ارب 79 کروڑ اور 90 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پر 4 ارب 83 کروڑ 55 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، انتخابی فہرستوں پر27 کروڑ 20 لاکھ روپےکا خرچہ آئےگا۔وزارت پارلیمانی امورکا کہنا ہےکہ انتخابات کے لیے آرمی کی خدمات اور سکیورٹی پر 15ارب روپےخرچ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close