وفاق پر چڑھائی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو سزا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے وفاق پر چڑھائی کرکے اپنے عہدے کا غیر آئینی استعمال کیا، انہوں نے مسلح پولیس افسران کے ہمراہ حملہ کیا، لہٰذا وفاقی حکومت نے غیر آئینی اقدام پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاہے۔

 

اس حوالے سے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی گئی ہے، جس کے بعد قانونی رائے پر عمل کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔رانا ثناء اللہ کے مطابق پختونخوا میں تعینات وفاقی سرکاری ملازمین نے پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں سہولت کاری فراہم کی ہے۔ بعض پولیس افسران مسلح ہو کر پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں وفاق پر چڑھائی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ایسے پولیس افسران اور انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کیخلاف بھی ایسٹا کوڈ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close