اسمبلیاں تحلیل کریں یا نہیں؟ فیصلہ کب ہو گا، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرضے کی قسط جاری کرنے سے انکار کے بعد حکومتی اتحاد تذبذب کا شکار ہوگیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے انکار کے بعد مسلم لیگ ن کی اکثریت نے فوری الیکشن کی حمایت کردی۔ لیگی رہنماؤں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے فوری الیکشن کرانے چاہئیں۔

 

بجٹ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ غیر مقبول فیصلہ ہوگا، اگر آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کیں تو یہ سیاسی خود کشی ہوگی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ شہباز شریف نے حتمی فیصلے کیلئے اتحادیوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں بجٹ سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو دن میں اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کی حکومت کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر ختم ہوگئے تھے۔ آئی ایم ایف نے شرط عائد کی تھی کہ پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں اس کے بعد قرضے کی قسط جاری کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close