عمران خان نے آزادی مارچ میں جاں بحق ہونیوالے دو کارکنان کے لواحقین کیلئے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز کے لانگ مارچ میں جان گنوانے والے پی ٹی آئی کے دونوں کارکنوں کے اہل خانہ کی کفالت کا اعلان کردیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا گزشتہ روز ہمارے دو کارکن شہید ہوئے۔ شہید کارکن فیصل عباس چوہدری کا تعلق لاہور جب کہ سید احمد جان کا تعلق مردان سے تھا، میں دونوں کارکنوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دونوں کارکن پر امن آزادی مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے تشدد سے جان کی بازی ہارے ، پی ٹی آئی دونوں کارکنوں کے خاندانوں کی مکمل کفالت کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close