پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے حکومت کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات اور دیگر معاملات پر بات ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا وہ اسمبلیوں کی تحلیل اور الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ پور اہونے سے پہلے اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے۔جبکہ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے وزیراعلیٰ داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی ریلی میں کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت کا دعویٰ مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کم لوگ آ رہے تھے تو انہوں نے پورا ملک کیوں بند کیا ؟

 

اگر انہیں کوئی خوف نہیں تو الیکشن کا اعلان کریں۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نئے الیکشن کے اعلان کے لیے حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم دے دیا ، جناح ایونیو اسلام آباد پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 6روز میں الیکشن کا اعلان نہ کیا تو ساری قوم کو لے کر اسلام آباد آؤں گا ، 30 گھنٹوں میں کنٹینر پر پشاور سے یہاں پہنچا ہوں، راستے میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ، آزادی کی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے ہر قسم کا طریقہ استعمال کیا گیا لیکن 30 گھنٹے میں دیکھا کہ قوم غلامی کے خوف سے آزاد ہو گئی ہے، جس طرح آزادی کی تحریک کے شرکاء نے آنسو گیس شیلنگ کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔عمران خان نے کہا کہ کیا جمہوریت میں اس طرح کے طریقے اپنائے جاتے ہیں۔

 

ایک ساتھی کو اٹک میں اور ایک کو دریائے راوی میں گرا کر شہید کیا گیا، 3 لوگوں کو کراچی میں شہید کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، ہمارے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خوف دلایا جاتا ہے کہ بھیک نہ مانگی اور قرضے نہ ملے تو ملک نہیں چلے گا، قوم کسی صورت امریکی سارش کے تحت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close