سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے تمام سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سےگرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر کے تمام سکول گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔علاوہ ازیں محکمہ تعلیم پنجاب نےگرمی کی شدید لہر کے باعث نجی سکولوں کو اوقات کارکم کرنےکی ہدایت کی ہے۔

 

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ پنجاب کےنجی سکول 27 مئی سے اوقات کار 11 بجے تک کردیں، سکولوں میں یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں