عمران خان چند ریٹائرڈ فوجیوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، سنگین الزام عائد کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان چند ریٹائرڈ فوجیوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ فوجی افسروں کی فیملی مارچ میں شریک ہوںگی، یہ بول کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبروں سے معاشرے میں انارکی پھیلائی جاتی ہے۔ فیک نیوز سے شہریوں اور اداروں کے درمیان بد اعتمادی بڑھائی جاتی ہے۔ قومی اداروں کو متنازع بنا کر ان کا کردار ختم کیا جاتا ہے۔

 

عمران نیازی کو منفی سیاست کو نوبل انعام ملنا چاہیے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کل اسلام آباد کی سڑکوں پرعمران نیازی نے فسادی سیاست پیش کی۔ عمران خان ساتھیوں کو آنسو گیس میں چھوڑ کر بنی گالا چلے گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دے پارہے ، فارن ڈنڈنگ کا جواب نہیں دے سکتے مگر دوسروں پر الزامات لگارہے ہیں۔ عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کے سب سے بڑے بینفیشری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں