عمران نیازی کسی بھول میں نہ رہنا، الیکشن کب کروانا ہے؟ وزیراعظم شہباز شریف نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن یہ فیصلہ ایوان کرے گا کہ کب الیکشن کرانا ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کسی بھول میں نہ رہنا حکومت کی معیاد ایک سال 2 ماہ باقی ہے، اس جتھے کے سربراہ کو واضح کرتا ہوں تمہاری ڈکٹیشن نہیں چلےگی، یہ فیصلہ ایوان کرے گا کہ کب الیکشن کرانا ہے، اگر تمہارا خیال ہے کہ بلیک میل یا ڈکٹیٹ کرلو گے تو اپنے گھر میں کرو، بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، میں کمیٹی بناسکتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں