لاہور (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے جو کچھ کیا اس کا جواب انہیں دینا پڑے گا۔ شفقت محمود نے فیصل عباس کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید فیصل عباس کو مارا گیا اور پل سے نیچے پھینکا، یہ روای کے پل پر ہوا، یہ پولیس تشدد کی بدترین مثال ہے، سادہ کپڑوں پر ماسک پہن کر ن لیگ کے غنڈوں نے یہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو گلو بٹ ہیں ان کے حملے سے سانحہ ہوا، فیصل عباس کی دو ننھی بیٹیاں ہیں جس کا بہت غم ہے،
پولیس نے ان غنڈوں کو تیار کر کے اپنے ساتھ ملا کر لوگوں کی گاڑیاں توڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اے ایس پی نے غنڈوں کے ساتھ مل کر یہ تشدد کیا، یہ ہمارے عدالتی نظام کے لئے لمحہ فکریہ ہے، اگر سانحہ ماڈل ٹان کے ذمہ داروں کو سزا مل جاتی تو آج یہ دوبارہ نہ ہوتا، یہ فسایت کی حکومت کسی کو اپنا سیاسی حق بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ شفقت محمود نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے جو کچھ کیا اس کا جواب انہیں دینا پڑے گا، نالائق اور نا اہل ناجائز وزیر اعلی بیٹھا ہے جس کے پاس اکثریت بھی نہیں ہے، اس کو فراموش نہیں کریں گے، ہم اس واقع پر پولیس اور گلو بٹوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں