الیکٹرانک ووٹنگ، سمندر پار پاکستانیوں کا ووٹ، تحریک انصاف نےحکومتی قانون سازی کوچیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ہم اسمبلی کی جانب نہیں بلکہ عوام کی جانب طرف دیکھ رہے ہیں،یہ 6 دن کی حکومت ہے، ہم حکومت میں واپس آئیں گے، اسمبلی میں 2 تہائی اکثریت سے قانون میں تبدیلی کریں گے۔ بابراعوان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پاکستانیوں کے لئے بہت ضروری ہے ،

اس کے ذریعے انتخابات سے قبل، پولنگ کے دوران اور الیکشن کے بعد ہونے والی دھاندلی روکی جاسکتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری انتخابی اصلاحات کو ختم کرنے والے وہ لوگ ہیں جو ملک کی دولت چوری کرکے بیرون ملک محلات بناتے رہے۔ یہ سالانہ مختلف طریقوں سے 50 ارب ڈالر بھیجنے والوں کے ساتھ غداری ہے۔ یہ لوگ بیرون ملک پاکستانیوں کے غصے کا سامنا کریں گے۔ بابراعوان نے کہا کہ ان کی سابق وزیراعظم عمران خان سیاس قسم کی قانون سازی کے حوالے سے ملاقات ہوئی تھی،

ایسی آئینی ترامیم کوعدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے، اس حوالے سیسپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔ ہم ان ترامیم کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں